سیو غزہ کے زیراہتمام پاک چائنا سنٹر میں منعقدہ کانفرنس پر رپورٹ اور شرکاء کے تاثرات
11 Dec 2024 11:38
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں سابق سفارتکار عبدالباسط کا کہنا تھا کہ سقوط شام سے اسرائیل کو بہت فائدہ ہوا ہے، اس کا ایک اور دشمن کمزور ہوگیا ہے، ایران اور سعودی عرب کو اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا، تبھی فلسطین کی آزادی ممکن ہے۔
رپورٹ: نادر بلوچ
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر میں سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے فلسطین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر پینل ڈسکشن ہوئی، جس میں حماس کے رہنماء خالد قدومی، سابق سفارتکار عبدالباسط، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، سید ناصر عباس شیرازی، سیو غزہ کے فاؤنڈر حمیرا طیبہ اور شفاء یوسفزئی نے شرکت کی۔ اسلام آباد راولپنڈی کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی کانفرنس میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے، سینیئر صحافی نادر بلوچ نے ایک جامع رپورٹ بنائی ہے، جس میں سابق سفارتکار عبدالباسط سے بات چیت بھی کی ہے، جس میں سقوط شام سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1177691