QR CodeQR Code

بھارتی عوام کا ملکی آئین سے یقین اٹھتا جا رہا ہے

حریت رہنماء مولانا حکیم عبدالرشید کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

آج ہی کے دن بابری مسجد کو ایک منظم سازش کے تحت شہید کیا گیا تھا

6 Dec 2024 19:49

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر متحدہ ائمہ فورم کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ 32 برس پہلے آج ہی کی تاریخ کو بابری مسجد کو بھی ایک منظم سازش کے تحت شہید کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور درگاہوں کے سروے کے بہانے مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔


مولانا حکیم عبدالرشید کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ مولانا حکیم عبدالرشید متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے چیئرمین ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا حکیم عبدالرشید سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے اجمیر شریف کی درگاہ کو شیو مندر قرار دینے والی ہندو انتہاء پسندوں کی درخواست پر سخت تشویش کا اظہار کیا. مولانا حکیم عبدالرشید نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی عارضی نہیں بلکہ ابدی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے 32 برس پہلے آج ہی کی تاریخ کو بابری مسجد کو بھی ایک منظم سازش کے تحت شہید کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ میں مندر بنانے کی کوشش انتہائی مذموم ہے۔ حکیم عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو ملکی آئین سے یقین اٹھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور درگاہوں کے سروے کے بہانے مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1176826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1176826/حریت-رہنماء-مولانا-حکیم-عبدالرشید-کا-عالم-اسلام-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com