QR CodeQR Code

فلسطین کیلئے مسلم حکمرانوں کا ہنگامی اجلاس، ممتاز حسین سہتو، مرکزی رہنما جماعت اسلامی کا انٹرویو

22 Nov 2024 17:18

غزہ فلسطین، لبنان پر اسرائیلی دہشتگردی، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، کتنا فائدہ مند ثابت ہوا؟ کیا اجلاس بے نتیجہ رہا؟ امریکا، برطانیہ سمیت مغربی حکومتیں اسرائیل کی ہر حوالے سے مدد کر رہی ہیں، لیکن مسلم ممالک تحریک آزادی فلسطین کی مدد سے پیچھے کیوں؟ امت مسلمہ کو کس سے کیا توقع ہے؟ ایران مسئلہ فلسطین سمیت مسلم دنیا کے ہر مسئلے پر مسلسل آواز کیوں اٹھاتا ہے؟ اگر ایران امریکی پابندیوں کے باوجود زندہ رہ سکتا ہے تو دیگر مسلم ممالک کیوں نہیں؟ اگر پاکستان کی ایٹمی قوت قبلہ اول کی بازیابی کیلئے کام نہیں آ سکتی تو کس کام آئے گی؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہیں، وہ جماعت اسلامی ضلع خیرپور میرس کے امیر، سندھ کے جنرل سیکریٹری و نائب امیر کی ذمہ دارایاں ادا کر چکے ہیں، دور طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ میں بھی مقامی یونٹ سے لیکر ڈویژن سطح پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ انہیں سابق امیر جماعت مرحوم قاضی حسین احمد کے دور میں مرکزی شوریٰ کے سب سے کم ترین عمر کے رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ممتاز حسین سہتو کے ساتھ فلسطین کیلئے مسلم حکمرانوں کے ہنگامی اجلاس، تحریک آزادی فلسطین کیلئے ایران کے کلیدی کردار سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1173966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1173966/فلسطین-کیلئے-مسلم-حکمرانوں-کا-ہنگامی-اجلاس-ممتاز-حسین-سہتو-مرکزی-رہنما-جماعت-اسلامی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com