سید جواد نقوی کیجانب سے فلسطین کیلئے مشترکہ قومی اجتماع کی تجویز
31 Oct 2024 12:28
جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے بانی نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطین کیلئے اسلام آباد میں ایک مشترکہ قومی اجتماع ہونا چاہیئے، کیونکہ اس سے خاص تاثر جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے بانی سید جواد نقوی نے تجویز پیش کی ہے کہ فلسطین کیلئے اسلام آباد میں ایک مشترکہ قومی اجتماع ہونا چاہیئے، کیونکہ اس سے خاص تاثر جائے گا۔ سکردو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ لوگوں نے مشورہ دیا کہ اب چونکہ ان کے فالورز بھی اچھی خاصی تعداد میں ہیں اور وحدت کانفرنسز بھی کامیاب ہو رہی ہیں تو کیوں نہ الیکشن میں حصہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد امت کی وحدت ہے، سیاست نہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169861