QR CodeQR Code

حالات پر قابو پانے میں گرینڈ جرگہ کا کیا رول ہے

محصور پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال پر صدر تحریک حسینی کے ساتھ خصوصی گفتگو

تحریک اور انجمن کے دیئے گئے الٹی میٹم کا نتیجہ کیا نکلا

29 Oct 2024 17:01

اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران صدر تحریک حسینی کا کہنا تھا کہ چند مخصوص افراد کی کارروائی یا جرم کا انتقام پانچ لاکھ کی آبادی سے لینا قرین انصاف نہیں، یہی وجہ ہے کہ قبائل کا حکومت پر سے اعتماد اتھ گیا ہے۔


علامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کے ساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے اور آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ناظرین کرام! گذشتہ اٹھارہ روز سے پاراچنار محاصرے میں ہے اور علاقے میں جنگ کی سی کیفیت ہے، اس حوالے سے اسلام ٹائمز نے علامہ صاحب کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1169466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1169466/محصور-پاراچنار-کی-تازہ-ترین-صورتحال-پر-صدر-تحریک-حسینی-کے-ساتھ-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com