سینیئر صحافی کامران خان، عدیل سرفراز اور نادر بلوچ کا سیاسی بحران پر تجزیہ
19 Sep 2024 12:17
سینیئر صحافی عدیل سرفراز کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس حکومتی نظام کے دفاع کے ضامن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں، اسی لیے حکومت انہیں ہر قیمت پر سپریم کورٹ میں دیکھنا چاہتی ہے، موجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد متوازی عدالت قائم کرنا ہے، جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔
ملک بھر میں ہر طرف مجوزہ آئینی ترمیم کے خوب چرچے ہیں، سب پوچھ رہے ہیں کہ ان ترامیم کا مقصد کیا ہے؟، کیا وکلاء تحریک کامیاب ہو پائے گی یا نہیں، صحافی حضرات اس سب بحران کو کس نظر دیکھتے ہیں، اس پر سینیئر صحافی اور سنو ٹی وی کے بیورو چیف کامران خان، سینیئر صحافی عدیل سرفراز اور نادر بلوچ نے خصوصی پروگرام کیا ہے، جس میں تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس وڈیو میں سینیئر صحافی کامران خان نے پروگرام کو ہوسٹ کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1160975