QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس سندھ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر محفل جشن عید میلادالنبیؐ کا انعقاد

18 Sep 2024 21:41

اسلام ٹائمز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ درپیش مشکلات کا حل نظام مصطفویؐ میں ہے، ختم نبوتؐ کی چوکیداری کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دو برس مکمل ہونے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس سندھ میں محفل جشن عید میلادالنبیؐ کا انعقاد ہوا جس میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل جشن عید میلاد النبیؐ میں معروف نعت خواہان صدیق اسماعیل، محمد خاور نقشبندی سمیت دیگر نے رسول مقبولؐ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ درپیش مشکلات کا حل نظام مصطفویؐ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوتؐ کی چوکیداری کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دو برس مکمل ہونے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1160857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1160857/گورنر-ہاؤس-سندھ-میں-12-ربیع-الاول-کے-موقع-پر-محفل-جشن-عید-میلادالنبی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com