QR CodeQR Code

ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کا انٹرویو

30 Aug 2024 22:45

ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو اب حل ہو جانا چاہیئے، کئی افراد پندرہ سال سے لاپتہ ہیں، اگر مار دیا گیا ہے تو یہ بتا دیں، کم از کم ورثاء کو اطمینان ہو جائے گا۔


آمنہ مسعود جنجوعہ 2005ء سے مِسنگ پرسنز کیلئے تحریک چلا رہی ہیں۔ انکے اپنے شوہر پروفیسر مسعود جنجوعہ اٹھارہ سال سے لاپتہ ہیں۔ وہ پاکستان بھر میں مظاہرے کرچکی ہیں اور انکی کوششوں کی بدولت اب تک تقریباً سینکڑوں افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر آمنہ مسعود جنوعہ سے مسنگ پرسنز سے متعلق خصوصی گفتگو کی گئی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1157112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1157112/ڈیفنس-آف-ہیومن-رائٹس-کی-چیئرپرسن-ا-منہ-مسعود-جنجوعہ-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com