یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج اور مطالبات
29 Aug 2024 21:47
اسلام ٹائمز: ملازمین نے کہا کہ وہ آخری تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے۔ ملازمین نے تین دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیا اور حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا۔
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیارہ ہزار سے زائد ملازمین کے معاشی قتل کا اعلان کیا ہے، کارپوریشن کو ختم کرنے کا اعلان غریبوں پر حملہ ہے۔ ملازمین نے کہا کہ وہ آخری تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے۔ ملازمین نے تین دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیا اور حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا۔ سینئیر صحافی نادر بلوچ سے خصوصی رپورٹ بنائی ہے جس میں مظاہرین کے مطالبات کو بیان کیا گیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1156743