سینئر صحافی احتشام کیانی کا عمران خان کیسز پر خصوصی انٹرویو
19 Aug 2024 23:07
24 نیوز سے وابستہ احتشام کیانی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے اس وقت بھی نیب کا بورڈ آف گورنر 190 ملین پاونڈ کیس اور ملک ریاض کا کیس بند چکی تھی، اس بند کیس کو ری اوپن کیا گیا، مگر اس کو القادر ٹرسٹ کیس کے ریکارڈ پر نہیں لایا گیا، جس پر اب عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔
سینئر صحافی احتشام کیانی نے 24 نیوز سے وابستہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم کیسز کو کور کرتے ہیں، عمران خان کے کیسز اور نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں ٹرائل کورٹ کو بدھ تک فیصلہ سنانے سے روک دیا ہے، اس کیس میں اہم موڑ پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ کیوں دیا ہے اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو اچانک ایسا کیا ملا ہے کہ گیم ہی تبدیل ہوتے نظر آرہی ہے۔ سینئر صحافی نادر بلوچ نے احتشام کیانی کیساتھ کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1154966