QR CodeQR Code

سینیٹر مشتاق احمد خان کا سیو غزہ دھرنے کے اختتام پر خطاب

23 Jun 2024 23:08

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیل ہر میدان میں شکست کھا چکا ہے، کسی بھی میدان میں اس کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے، حماس ایک نظریہ ہے جو دلوں میں بستی ہے، حماس کو شکست نہیں دی جاسکی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سیو غزہ کا دھرنا ختم ہوگیا، دھرنے کے اختتام پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیل ہر میدان میں شکست کھا چکا ہے، کسی بھی میدان میں اس کے بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے، حماس ایک نظریہ ہے جو دلوں میں بستی ہے، حماس کو شکست نہیں دی جاسکی، اسرائییل ایک دہشتگرد ملک ہے، او آئی سی رکن ممالک نے فلسطین معاملے پر خیانت کا مظاہرہ کیا ہے، ہمارے حکومت نے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، امید ہے تین روز میں مطالبات پر عمل درآمد شروع ہوجائیگا۔ مزید کیا کہا وڈیو میں سنئیے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1143382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1143382/سینیٹر-مشتاق-احمد-خان-کا-سیو-غزہ-دھرنے-کے-اختتام-پر-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com