QR CodeQR Code

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوذب کا خصوصی انٹرویو

20 Jun 2024 23:32

اپنے خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان بس ایک کیس میں رہ گئے ہیں، خاور مانیکا ایک بدکردار شخص ہے جس نے ایک نیک خاتون پر الزام لگایا، اگر اس کے آگے بندھ نہ باندھا گیا تو ہزاروں خواتین کیلئے مشکل بن جائیگی۔


کنول شوذب کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ سے ہے، شوذب علی کی اہلیہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رکن اور خواتین ونگ کی صدر ہیں، دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں، دوہزار چوبیس کے الیکشن میں ریاست کی جانب سے کنول شوزب کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، اس وقت تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ میں درخواست گزار بھی ہیں، سپریم کورٹ کا فل بینچ اس کیس کو سن رہا ہے، سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبول کیس کے موقع پر سینئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1142856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1142856/پی-ٹی-ا-ئی-خواتین-ونگ-کی-صدر-کنول-شوذب-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com