حج، یوم برائت از مشرکین و غزہ فلسطین، تجزیہ کار سلمان علی کا خصوصی انٹرویو
14 Jun 2024 12:36
مسئلہ فلسطین سمیت تمام مسائل و امور مسلمین کے تناظر میں حج کا عالمگیر اجتماع؟ حضرت امام خمینیؒ نے حج کے موقع پر یوم برائت از مشرکین کا اعلان کیوں کیا؟ 7 اکتوبر کو صہیونی اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ اور غزہ فلسطین میں صہیونی دہشتگردی کے تناظر میں رواں سال حج ابراہیمی و برائت از مشرکین کی اہمیت؟ حج پر برائت از مشرکین کے موقع پر سعودی بادشاہت کی جانب سے غزہ فلسطین کے حق میں امریکا اسرائیل مخالف احتجاج پر پابندی کیوں؟ سعودی عرب میں رقص و سرور، شراب و جوئے کی آزادی اور غزہ فلسطین کے حق میں امریکا اسرائیل مخالف احتجاج پر پابندی کی اصل وجہ؟ کیا رواں سال حج کے موقع پر یوم برائت از مشرکین کی مناسبت سے غزہ فلسطین کے حق میں امریکا اسرائیل مخالف احتجاج ممکن ہو سکے گا؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے تجزیہ کار و تجزیہ کار و ماہر سیاسیات محترم جناب سلمان علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
تجزیہ کار سلمان علی کا بنیادی تعلق شہر کراچی سے ہے، آپ ماہر سیاسیات ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی و عالمی امور پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں، کراچی کی مختلف سرکاری و نجی جامعات میں درس و تدریس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے تجزیہ کار سلمان علی کے ساتھ حج اور برائت از مشرکین، حج کے موقع پر امریکا اسرائیل کے خلاف اور غزہ فلسطین کے حق میں مظاہرے پر سعودی پابندی، سعودی بادشاہت کے مستقبل و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائش گاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیشِ خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1141517