پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا خصوصی انٹرویو
13 Jun 2024 01:49
اپنے خصوصی انٹرویو میں پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں ظلم کی انتہا ہوگئی، مسلم حکمرانوں نے بےغیرتی کی داستانیں رقم کردیں، پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرسکتا تھا مگر نہیں کیا، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا گیا۔
شہیر سیالوی پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ ہیں، ملک گیر روابط اور شعلہ بیانی کی وجہ سے معروف ہیں۔ معروف بریلوی درگاہ آستانہ سیال شریف کے مرید ہیں۔ نوجوانی کے باوجود اپنے مکتب فکر میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں اٹک سے الیکشن بھی لڑا، دس ہزار سے زائد ووٹ لیے، سیو غزہ مہم سمیت ملک کے سیاسی امور پر اسلام ٹائمز کا انٹرویو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1141259