صحافی بشارت راجہ کی زبانی نیب ترامیم کیس کی اہم سماعت کا آنکھوں دیکھا احوال
31 May 2024 11:48
سپریم کورٹ میں سماعت کا احوال بیان کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان مکمل ہشاش بشاش تھے، ایسا لگ رہا تھا وہ آزاد ہیں اور عدالت میں بیٹھے افراد قید میں ہیں، عمران خان کو ڈیڑھ منٹ بات کرنا کا موقع ملا مگر انہوں نے اس ڈیڑھ منٹ میں ججز کے کانوں سے دھویں نکال دئیے۔
بشارت راجہ سپریم کورٹ کے سینئر رپورٹر ہیں، تمام اہم کیسز کی سماعت کا حصہ ہوتے ہیں، سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق حکومتی اپیلوں پر سماعت میں پہلی مرتبہ عمران خان کو بھی بات کرنے کا موقع دیا گیا، یہ پہلی مرتبہ تھا کہ پانچ اگست کے بعد عمران خان کسی فورم پر آکر بولے، چیف جسٹس سے عمران خان کے سوالات اور گفتگو کا احوال بشارت راجہ کی زبانی سنیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1138702