QR CodeQR Code

سینیٹر مشتاق احمد خان کا غزہ کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

30 May 2024 00:28

اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان ہو یا محمد بن زید سب غزہ کے مجرم ہیں، ان کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اگر پاکستان ایٹمی طاقت کی حیثیت سے دھمکی دے تو یہ جنگ رک سکتی ہے۔ اسرائیل پاکستان کی جہوری طاقت کو جانتا ہے، اور طاقت کی ہی زبان سمجھتا ہے۔


سینیٹر مشتاق احمد خان 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار کے طور پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ غزہ کے حوالے سے مسلسل آواز بلند کیے ہوئے ہیں، کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر اپنے مطالبات لیے سیو غزہ مہم کے تحت دھرنا دئیے ہوئے ہیں، احتجاج کے دوران ایک فوجی خاندان کے فرد نے سیو غزہ مہم کے دو کارکنوں کو بھی گاڑی تلے دے دیا۔ غزہ کی موجودہ صورتحال پر سینئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1138432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1138432/سینیٹر-مشتاق-احمد-خان-کا-غزہ-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com