QR CodeQR Code

دعا ہے کہ محترم صدر مملکت ابراہیم رئیسی قوم کی آغوش میں سلامت لوٹیں، آیت اللہ خامنہ ای

19 May 2024 23:50

امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ان خدمت گزار افراد کی سلامتی کی سب دعا کر رہے ہیں، ملت ایران کو کسی فکرمندی اور تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، امور مملکت میں کسی طرح کا کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شب ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ملاقات کے لئے آنے والے پاسداران انقلاب کے ارکان کے کچھ خاندانوں سے ملاقات میں صدر مملکت سید ابرائیم رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محترم صدر مملکت اور ان کے ہمراہ افراد قوم کی آغوش میں صحیح و سالم واپس آئیں، ان خدمت گزار افراد کی سلامتی کی سب دعا کر رہے ہیں، ملت ایران کو کسی فکرمندی اور تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، امور مملکت میں کسی طرح کا کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1136150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136150/دعا-ہے-کہ-محترم-صدر-مملکت-ابراہیم-رئیسی-قوم-کی-آغوش-میں-سلامت-لوٹیں-آیت-اللہ-خامنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com