سینیئر وکیل لطیف کھوسہ کا عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا دعویٰ
25 Apr 2024 18:04
میڈیا ٹاک میں عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگلے دو ہفتوں میں کیسز تحلیل ہوتے نظر آئیں گے، پراسکیوشن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، جس شخصیت کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے، وہ سب پلان ناکام ہوگیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، سائفر بھی ہوا کا جھونکا ہے، اگلے دو ہفتوں میں کیسز تحلیل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے، پراسیکیوشن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، جس شخصیت کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے، وہ سب پلان ناکام ہوگیا ہے، عوام کے آگے کوئی پلان کامیاب ہونے والا نہیں ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ واپس آجائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا ٹاک میں کیا کہا آپ اس وڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1131063