اسرائیل پر ایرانی حملہ، پس پردہ عوامل و حقائق، مولانا سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی انٹرویو
20 Apr 2024 22:10
جمہوری اسلامی ایران کا صہیونی اسرائیل پر حملہ، گٹھ جوڑ یا گیم کا حصہ؟ پس پردہ حقائق کیا ہیں؟ کیا ایران نے اسرائیل سے بدلہ لے لیا؟ ایران کے حملے پر ناخوش و بیزار کون اور کیوں؟ بعض عناصر ایران کے حملے کو ناکام یا گٹھ جوڑ کیوں قرار دے رہے ہیں؟ ابھی بھی اسرائیل کو کون ناقابل شکست قرار دے رہا ہے؟ ایرانی حملے کو کامیاب کون قرار دے رہا ہے؟ ایرانی حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف بیرونی ڈکٹیٹڈ شدہ اور مبہم ہے؟ پاکستان کے مؤقف سے اسے فائدہ ہوگا یا نقصان؟ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے یا جانبدار؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین مولانا سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرنجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے جمہوری اسلامی ایران کے صہیونی اسرائیل پر کامیاب حملے اور پس پردہ عوامل و حقائق و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1129205