بابا زندہ ہیں لیکن ہم یتیموں کی زندگی گزارنے پر مجبور
7 سال سے لاپتا شیعہ سید آفتاب علی نقوی کی بیٹی کی پُردرد گفتگو
1 Jan 2024 13:37
اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لاپتا شیعہ سید آفتاب علی نقوی کی دختر سیدہ جبین زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بابا کے زندہ ہوتے ہوئے بھی یتیموں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہم نے کئی عیدیں، خوشی و غم کے کئی مواقع اپنے بابا کی جدائی میں گزار دیئے، انکی والدہ ہماری دادی انہیں یاد کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، یہ سال بھی اختتام پزیر ہو چکا، نئے سال میں نئی امیدیں ہیں، ہم در در کی ٹھوکریں کھا چکے، احتجاج کرچکے، اب ہم نے اپنا مسئلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہم آپ سے امید کرتے ہیں کہ شاید آپ ہی ہماری مدد کریں اور ہماری آواز سنیں۔
شہر قائد کے رہائشی سید آفتاب علی نقوی (نومی) گزشتہ سات سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، انہیں 25 فروری 2017ء کو حسن کالونی میں انکے گھر سے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے تفتیش کے بہانے حراست میں لیا گیا تھا، اس کے بعد سے تاحال اہل خانہ کو ان سے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ”اسلام ٹائمز“ نے لاپتا شیعہ سید آفتاب علی نقوی کی رہائش گاہ پر ان کی دختر سیدہ جبین زہرا نقوی کے ساتھ گفتگو کی، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1106087