صہیونی حکومت اور امریکا یا برطانیہ میں کوئی فرق نہیں
23 Dec 2023 20:33
صوبۂ کرمان اور صوبۂ خوزستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ خداوند عالم کی مدد سے یقینی طور پر فتح حق کے محاذ کی ہوگی اور غاصب صیہونی حکومت جڑ سے ختم ہو جائے گی اور ہمیں امید ہے کہ آپ جوان، اس حتمی مستقبل کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبۂ کرمان اور صوبۂ خوزستان کے عوام کی ایک بڑی تعداد سے سنیچر کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا بڑی بے شرمی سے بمباری رکوانے اور جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیتا ہے، پوری بے شرمی سے، ان میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ سب ایک ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1104380