QR CodeQR Code

فلسطینی خواتین کی استقامت، ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری سے خصوصی انٹرویو

27 Nov 2023 15:24

فلسطینی خواتین کا ایمان و استقامت؟ بدترین اسرائیلی دہشتگردی کے باوجود فلسطینی خواتین سیسہ پلائی دیوار کی مانند ثابت قدم کیوں؟ آزادی فلسطین کیلئے مقاومتی تحریک میں فلسطینی خواتین کا کردار؟ غزہ فلسطین میں صہیونی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خواتین کو نشانہ بنانا اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کا دوہرا معیار و منافقت؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی کی رہائشی ڈاکٹر ثروت عسکری ممتاز مذہبی اسکالر اور شاعرہ ہیں، اسکے ساتھ ہی وہ مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر میزبانی کے فرائض بھی ادا کرتی رہی ہیں، جبکہ مختلف سیمینارز، مذاکروں اور ٹی وی پروگرامز میں بھی بحیثیت مقررہ شریک ہوتی ہیں، مجالس اور محافل میلاد میں فضائل اور مصائب بیان فرماتی ہیں، انہوں نے فیڈرل اردو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی، انہوں نے سیرت النبی (ص) پر مقالہ تحریر کیا۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر ثروت عسکری کیساتھ  فلسطینی خواتین کی جرأت و استقامت اور تحریک آزادی فلسطین میں انکے کردار و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1098340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1098340/فلسطینی-خواتین-کی-استقامت-ممتاز-مذہبی-اسکالر-ڈاکٹر-ثروت-عسکری-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com