QR CodeQR Code

مصنوعی فرقہ وارانہ بحران و شیعہ قومی سیاسی پالیسی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا خصوصی انٹرویو

26 Sep 2023 07:26

پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے حالیہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کے پس پردہ عوامل؟ مصنوعی فرقہ وارانہ بحران پیدا کرنے کے پیچھے کون سے قوتیں ہیں؟ پاکستان سمیت مسلم ممالک میں فرقہ واریت کی سازش میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کردار؟ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کون؟ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے سامنے تسلیم نہ ہونے کی سزا؟ کیا پاکستانی صورتحال کو فقط ملکی اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان ٹکراؤ کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے؟ کیا پاکستان کو فقط ایک ہی طاقت کنٹرول کرتی ہے؟ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کا سدباب کیسے ممکن ہے؟ کس کا کردار اہم ترین ہے؟ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناکام بنانے میں شیعہ قائدین کا کردار؟ آئندہ عام انتخابات میں شیعہ قوم کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیئے؟ قومی سیاسی پالیسی و حکمت عملی مرتب کرنے سے متعلق شیعہ سیاسی مذہبی جماعتوں کا کردار کیا ہونا چاہیئے؟ مشترکہ قومی سیاسی پالیسی ناگزیر کیوں؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ پاکستان میں فعال اہل تشیع علمائے کرام میں سے ایک ہیں، وہ جامعہ امامیہ کراچی کے پرنسپل اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے مرکزی رہنماء ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ کیساتھ کراچی میں انکی رہائشگاہ پر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے مصنوعی بحران، آئندہ عام انتخابات میں شیعہ قومی سیاسی پالیسی و حکمت عملی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1083904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1083904/مصنوعی-فرقہ-وارانہ-بحران-شیعہ-قومی-سیاسی-پالیسی-مولانا-ڈاکٹر-عقیل-موسی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com