ملک کے تازہ سیاسی حالات پر سینیئر اینکر پرسن افتخار حسین شیرازی کا انٹرویو
8 Jun 2023 11:50
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت ملکی حالات کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہے، ایک جماعت کو انتقام کا نشانہ بنانا درست نہیں، حالات تیزی سے ابتری کی طرف جا رہے ہیں، عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہے اور حقیقت رہیں گے، القادر ٹرسٹ کیس کو برطانوی اخبار نے بےنقاب کر دیا ہے، اب پیچے کچھ نہیں رہ گیا، ملک ریاض کا کوئی نام تک نہیں لے رہا۔
افتخار حسین شیرازی گذشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، بنیادی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، اسوقت ڈان ٹی وی اسلام آباد میں بطور بیورو چیف اور سینیئر اینکر پرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے وہ سما ٹی وی میں بطور بیور چیف خدمات انجام دے چکے ہیں، جیو نیوز سمیت دیگر کئی اداروں میں بھی مختلف عہدوں پر فائر رہے ہیں، سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے موجودہ صورتحال پر انکا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1062589