فواد چودھری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جذباتی پریس کانفرنس
25 Jan 2023 22:08
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں، صدر مملکت کو بھی کہتی ہوں آپ کو انصاف اور پاکستان کے لئے کھڑا ہونا چاہیئے، صدر مملکت کو بھی ایک پوزیشن لینا ہوگا، وقت آگیا ہے وہ اس ظلم کو روکیں۔
اسلام ٹائمز۔ فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کی سینئیر رہنما شیریں مزاری، ذلفی بخاری اور اہلیہ فواد چودھری حبا چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ صاحب، آپ بھی بولیں، آپ کیوں چپ کرکے بیٹھے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں۔ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو بھی کہتی ہوں آپ کو انصاف اور پاکستان کے لئے کھڑا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی ایک پوزیشن لینا ہوگا، وقت آگیا ہے وہ اس ظلم کو روکیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1037673