QR Code
دین و دنیا 43
مدارس و جامعات یکجہتی (حصہ سوم)
امام و رہبر کی نگاہ میں
31 Dec 2022 10:39
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔
ہفت روزہ دین و دنیا 31 دسمبر 2022
موضوع: وحدت حوزہ و دانشگاہ (حصہ سوم)
امام خمینی رح اور آيت اللہ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی نگاہ میں
میزبان: حجت الاسلام مولانا محمد سبطین علوی
مہمان: حجت الاسلام ڈاکٹر سید ضیغم ہمدانی (اسلامی اسکالر، بین الاقوامی المصطفی یونیورسٹی، قم المقدس)
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب کی نگاہ میں، جب ہم یونیورسٹی اور دینی درس گاہ کی وحدت کی بات کرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ مقصود یہ نہیں ہے کہ ان دونوں کو ایک دوسرے میں ضم کر دیں اور ایک بنا دیں۔ اگرچہ ماضی میں حوزہ علمیہ (دینی تعلیم کے مراکز ) میں وہ تمام علوم پڑھائے جاتے تھے جو آج یونیورسٹیوں میں پڑھائے جاتے ہیں۔ لیکن اگر فرض کریں کہ وہ علوم جو حوزہ علمیہ میں پڑھائے جاتے تھے ، اگر اسی طرح وسعت اور پیشرفت کی منزلیں طے کرتے جس طرح آج طے کر رہے ہیں، تب بھی آج اسپیشلائزیشن اور شعبوں کی تقسیم کی ضرورت کے پیش نظر، لازمی ہوتا کہ ہر شعبہ اپنا کام کرے۔
خبر کا کوڈ: 1032922
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com