QR CodeQR Code

بلوچستان کے علماء کی امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی شدید مذمت

20 Dec 2022 18:59

اسلام ٹائمز: امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے امام جمعہ کوئٹہ اور عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔


رپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے علماء نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری ہماری مذہبی آزادیوں پر حملہ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کرتے ہیں۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی ماضی میں بھی اتحاد بین المسلمین کے داعی رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1030886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1030886/بلوچستان-کے-علماء-کی-امام-جمعہ-علامہ-غلام-حسنین-وجدانی-گرفتاری-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com