QR CodeQR Code

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس کا عوام کیلئے پیغام

31 Oct 2022 15:20

کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر راشن کی پیکنگ کی گئی جو پاکستان نیوی کے سپرد کئے جائیں گے، یہ تمام راشن پاکستان نیوی سیلاب سے متاثرہ 25000 خاندانوں میں تقسیم کرے گی، اس راشن کی تیاری میں بینک الفلاح نے جے ڈی سی کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر ظفر عباس نے عوام کے نام اپنا پیغام جاری کیا جو پیش خدمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان نے متاثرین سیلاب کے لئے پچیس ہزار (25000) مزید راشن بیگ تیار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر راشن کی پیکنگ کی گئی جو پاکستان نیوی کے سپرد کئے جائیں گے، یہ تمام راشن پاکستان نیوی سیلاب سے متاثرہ 25000 خاندانوں میں تقسیم کرے گی۔ اس راشن کی تیاری میں بینک الفلاح نے جے ڈی سی کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا ہمارا مشن جاری و ساری ہے، مشکلات کے باوجود یہ کاررواں جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے میں مزید اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1021990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1021990/جے-ڈی-سی-فاؤنڈیشن-کے-سربراہ-ظفر-عباس-کا-عوام-کیلئے-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com