QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف 19 اگست کو قوم سے خطاب کرینگے

17 Aug 2013 23:03

اسلام ٹائمز: اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم دہشتگردی اور توانائی بحران سمیت حکومتی پالیسیوں، ترجیحات اور اہداف کا ذکر بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 19 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں ملک کو درپیش چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم دہشتگردی اور توانائی بحران سمیت حکومتی پالیسیوں، ترجیحات اور اہداف کا ذکر بھی کریں گے۔ وہ پاک چین اکنامک کوریڈور پر بھی اظہار خیال کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تقریر خود تیار کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 293457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/293457/وزیراعظم-نواز-شریف-19-اگست-کو-قوم-سے-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com