انصاراللہ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر ٹرمپ نے یمن مخالف فوجی اتحاد کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے، سعودی میڈیا
1 Feb 2025 20:10
سعودی ٹیلیویژن چینل نے امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئے امریکی صدر نے یمن مخالف اتحاد کو ختم کرنیکا ارادہ کر لیا ہے کیونکہ اولا تو یہ پرانے امریکی صدر کا منصوبہ تھا اور ثانیا یہ کہ مذکورہ اتحاد کو انصار اللہ یمن کے ہاتھوں "شرمناک شکست" اٹھانا پڑی ہے!
اسلام ٹائمز۔ سعودی چینل العربیہ نے امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں کے دوران یمن میں واضح تبدیلیوں کا مشاہدہ کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ موجودہ امریکی انتظامیہ "ویلفیئر گارڈین" نامی آپریشن کو ختم کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے! سعودی میڈیا کے مطابق امریکی حکام، خصوصا امریکی وزارت دفاع نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مذکورہ امریکی اتحاد، انتہائی شرمناک انداز میں شکست کھا چکا ہے جبکہ اس شکست کی وجہ، ان ممالک کی کم تر "تعداد" ہے کہ جو اس اتحاد میں عملی طور موجود اور عملی اقدامات اٹھاتے ہیں!
رپورٹ کے مطابق اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اتحاد میں شریک ممالک کی تعداد 10 سے کم نہیں، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ صرف وہ خود ہی وہ واحد ملک ہے کہ جو دراصل اس اتحاد میں عملی اقدامات اٹھاتا ہے اور صرف اس نے خود ہی خطے میں اپنی بحری و فضائی افواج کو تعینات کر رکھا ہے جو یمن کے خلاف جاسوس کارروائیوں کے ساتھ ساتھ یمنی میزائلوں و ڈرون طیاروں کو ٹریک کرنے کا وسیع کام بھی انجام دیتی ہیں!
خبر کا کوڈ: 1188038