ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری مستعفی
30 Jan 2025 15:23
استعفے میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
اسلام ٹائمز۔ ترقیاتی منصوبوں میں گانچھے کو نظر انداز کرنے پر نون لیگ گانچھے کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) گانچھے کے صدر سلطان علی خان اور جنرل سیکرٹری رضا الحق مدنی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں رہنماں نے اپنا تحریری استعفیٰ صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کو ارسال کر دیا، جس میں پارٹی قیادت پر مسلسل نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ استعفیٰ میں سلطان علی خان اور رضا الحق مدنی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضلع گانچھے کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک برتا اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا، جس کے باعث وہ مزید عہدوں پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
خبر کا کوڈ: 1187592