یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست
29 Jan 2025 00:18
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1187246