ڈونلڈ ٹرامپ کے متنازعہ بیان پر اُردن کا ردعمل
26 Jan 2025 21:26
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر سے اپنی ایک گفتگو میں ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم خطے میں امن کیلئے امریکی کوششوں کی حمایت کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ اُردن کے وزیر خارجہ "ایمن الصفدی" نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر سے گفتگو میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع اور انسانی امداد کی رسائی کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس موقع پر ایمن الصفدی نے کہا کہ ہم اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر قیام امن کے لئے واضح اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں آباد کرنے کے بیان پر کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطینیوں کے پاس ہے۔ اُردن، اُردنیوں اور فلسطین، فلسطینیوں کا ہے۔ ہمارا ٹھوس موقف ہے کہ امن کے قیام اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کا واحد حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم خطے میں امن کے لئے امریکی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ فی الحال ہماری اولین ترجیح غزہ کی پٹی کا استحکام اور تعمیر نو کے آغاز کے لئے انسانی امداد کی ترسیل ہے۔
خبر کا کوڈ: 1186774