یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے
21 Jan 2025 02:32
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس رواں ہفتے مزید کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے۔ سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی رواں ہفتے مزید کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ رخصت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد میں ہی موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 1185543