بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
20 Jan 2025 07:44
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے گجر پٹی زالورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے گجر پٹی زالورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
خبر کا کوڈ: 1185349