QR CodeQR Code

ایران روس جامع معاہدہ مشترکہ مفادات کے حصول کیجانب ایک قدم ہے، کاظم جلالی

17 Jan 2025 13:58

روس میں ایرانی سفیر نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورہ ماسکو اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کو ایران و روس کے مشترکہ مفادات، متوازن ترقی اور باہمی احترام کیجانب ایک قدم قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران نے اب "صرف مغربی ممالک کیساتھ تعاون" کی کوششوں سے آگے بڑھتے ہوئے مشرقی افق کو اپنی توجہ و گفتگو کا مرکز بنا لیا ہے!


اسلام ٹائمز۔ روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے آج صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان کے دورہ ماسکو کا عنوان "ایک معاہدہ و متعدد تعاون" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کاظم جلالی نے ایران و روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جس پر دونوں ممالک کے صدور ولادیمیر پیوٹن اور مسعود پزشکیان کی جانب سے حالیہ دورہ ماسکو کے دوران ہی دستخط کر دیئے جائیں گے، کہا ہے کہ مسعود پزشکیان کا دورہ روس اور اس دوران جامع تعاون و تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط؛ مشترکہ مفادات کے حصول، متوازن ترقی اور باہمی احترام کی جانب ایک قدم ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ اب ایران نے صرف اور صرف مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کی کوششوں سے آگے بڑھتے ہوئے مشرقی افق کو اپنی توجہ و بات چیت کا مرکز بنا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184899/ایران-روس-جامع-معاہدہ-مشترکہ-مفادات-کے-حصول-کیجانب-ایک-قدم-ہے-کاظم-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com