QR CodeQR Code

حماس نے غزہ پٹی میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی منظوری دیدی، صیہونی میڈیا کا دعویٰ

15 Jan 2025 16:46

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم دفتر نے حماس کی جنگ بندی معاہدے کی منظوری کی تردید کر دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر حماس کی منظوری موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کے قطری ثالث کے مسودے پر راضی ہے۔

معاہدے کے قطری مسودے کے تحت پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی قیدی رہا کیے جائیں گے، معاہدے کے 16ویں روز سے جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع ہوں گے۔ دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم دفتر نے حماس کی جنگ بندی معاہدے کی منظوری کی تردید کر دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر حماس کی منظوری موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1184520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184520/حماس-نے-غزہ-پٹی-میں-جنگ-بندی-سے-متعلق-معاہدے-کی-منظوری-دیدی-صیہونی-میڈیا-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com