کرم فائرنگ واقعہ امن معاہدے کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت
8 Jan 2025 13:30
مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے، درحقیقت یہ اب ریاست کا امتحان ہے۔جائے وقوعہ کو سیل کر کے امن معاہدے کے مطابق مقامی آبادی کو شامل تفتیش کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام پاراچنار عوام کی حمایت میں آٹھ روزہ کامیاب دھرنوں کے بعد تقریب تشکر برائے معاونین دھرنا کا انعقاد صوبائی سیکریٹریٹ ہوا۔ جس میں علما کرام، عمائدین شہر، ملی تنظیموں کے نمائندوں، منقبت خواں، شعرائے کرام، مالی معاونین، یوتھ تنظیموں کے نمائندوں اور منتظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس اور عارف قنبری ضلعی صدر نے خطاب کیا۔ مقررین نے ڈپٹی کمشنر کرم اور سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم امن معاہدے کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے دہشت گردی کا واقعہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ دہشت گرد کبھی یہ نہیں چاہتے کہ ٹل پاراچنار روڑ محفوظ رہے۔
خبر کا کوڈ: 1183113