QR CodeQR Code

ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے

پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے، محمود اچکزئی

7 Jan 2025 21:49

چمن میں پشتون خوا میپ کے قومی جرگے سے خطاب میں چیئرمین پشتونخوا میپ کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے، جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے چمن میں پشتون خوا میپ کے قومی جرگے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے، جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ پی کے میپ کے جرگے میں چاروں صوبوں سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1183010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183010/پارلیمنٹ-سے-باہر-فیصلے-کرنے-ہیں-اسمبلی-کو-فارغ-کیا-جائے-محمود-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com