گلگت بلتستان میں تھرمل جنریٹر چلانے کیلئے کوئی بجٹ مختص نہیں، صوبائی وزیر
7 Jan 2025 12:37
دلشاد بانو نے کہا کہ صوبائی حکومت باالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ میں بجلی کے درپیش مسائل کے بارے آگاہ ہیں اور پاور کے تمام منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور مستقبل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے واضح گائیڈ لائن ڈیپارٹمنٹ کو جاری کر دی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو سے علی آباد کی سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور ہنزہ میں بجلی کے بحران اور حالیہ جاری دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کے سامنے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مطالبات رکھ دیئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا کہ صوبائی حکومت باالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ میں بجلی کے درپیش مسائل کے بارے آگاہ ہیں اور پاور کے تمام منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور مستقبل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے واضح گائیڈ لائن ڈیپارٹمنٹ کو جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں امسال گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں تھرمل جنریٹرز چلانے کے لئے محدود اور قلیل بجٹ کی وجہ سے منظوری نہیں دی گئی جس کی وجہ سے موسم سرما کے اس سیزن میں تھرمل جنریٹرز چلانے کے لئے کوئی بجٹ مختص نہیں ہے اور اس دفعہ بجٹ کو پاور کے زیر التوا منصوبوں کی تکمیل پر فوکس کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ: 1182857