190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ سنا کر مجھے دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان
6 Jan 2025 19:05
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنا رہے؟ یہ اصل میں مجھے دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میں کسی صورت ڈیل نہیں کروں گا، یہ جب بھی فیصلہ سنائیں گے تو ان کو بین الاقوامی لیول پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ نہ سنا کر مجھے دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنا رہے؟ یہ اصل میں مجھے دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میں کسی صورت ڈیل نہیں کروں گا، یہ جب بھی فیصلہ سنائیں گے تو ان کو بین الاقوامی لیول پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی پر ڈیل کرنے کے الزامات درست نہیں، وہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہی، جو بھی مذاکرات کا عمل ہوگا وہ مذاکراتی ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1182757