گوشوارے جمع نہ کرانے والے گلگت بلتستان اسمبلی ممبران کے نام جاری
2 Jan 2025 19:49
جن ممبران اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ان میں امجد حسین ایڈووکیٹ، ناصر علی خان، سید امجد علی، شمس الحق لون، نواز خان، نذیر احمد، غلام محمد، اکبر علی، ٹیکنوکریٹ، غلام شہزاد ٹیکنوکریٹ، اور خواتین کی مخصوص نشست میں کنیز فاطمہ شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے مالی سال 2024-2023ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران اسمبلی کے نام جاری کر دئیے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جن ممبران اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ان میں امجد حسین ایڈووکیٹ، ناصر علی خان، سید امجد علی، شمس الحق لون، نواز خان، نذیر احمد، غلام محمد، اکبر علی، ٹیکنوکریٹ، غلام شہزاد ٹیکنوکریٹ، اور خواتین کی مخصوص نشست میں کنیز فاطمہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1181989