QR CodeQR Code

اگر انتقامی حملوں پر قابو نہ پایا گیا تو شام میں بڑا المیہ واقع ہو جائیگا، انسانی حقوق کی نگراں تنظیم

29 Dec 2024 11:28

شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنیوالی برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (SOHR) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی صورتحال افراتفری کیجانب بڑھ رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو پورے ملک میں ایک بڑا المیہ رونما ہو جائیگا


اسلام ٹائمز۔ شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنیوالی برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (Syrian Observatory for Human Rights-SOHR) نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز سہ پہر کے بعد سے بانیاس، جبلہ اور صوبہ حماہ کے مغربی مضافات میں 14 شامی شہری مارے جا چکے ہیں لہذا ہتھیاروں کو کنٹرول کرنا اور انہیں مرکزی حکومت تک محدود رکھنا ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ تفتیش و تلاشی کے لئے بھی فوجی کمان کا باقاعدہ اجازت نامہ لازمی قرار پانا چاہیئے کیونکہ بہت سے مسلح گروہ من مانے انداز میں اپنے طور پر شہریوں کو اغوا اور قتل کرتے پھر رہے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال اسی طرح جاری رہی تو پورے ملک میں ایک حقیقی المیہ رونما ہو جائے گا لہذا ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ اس معاملے کو فوری طور پر کنٹرول کرے!

اس برطانوی تنظیم کے ڈائریکٹر رامی حمداللہ نے بھی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ جو بھی قتل یا قتل عام کا ارتکاب کرتا ہے، اس پر مقدمہ چلنا چاہیئے، چاہے وہ فوجی ہو یا افسر؛ کوئی بھی ہو۔۔ کیونکہ انہیں نہ ہی احمد الشرع (الجولانی) اور نہ ہی کوئی حکومت، کوئی بھی معاف نہیں کر سکتا! رامی حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ شامی عوام عبوری حکومت سے انصاف چاہتے ہیں تاکہ جس نے بھی جرم کیا ہو، اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔۔ وہ انتقامی کارروائیوں کی بنیاد پر ''عدالت'' نہیں چاہتے کیونکہ انتقامی کارروائیاں، شام پر جنگل کا قانون حاکم کر دیں گی!


خبر کا کوڈ: 1181162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181162/اگر-انتقامی-حملوں-پر-قابو-نہ-پایا-گیا-شام-میں-بڑا-المیہ-واقع-ہو-جائیگا-انسانی-حقوق-کی-نگراں-تنظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com