اسرائیل کسی وعدے کو ایفاء نہیں کرتا، لبنانی پارلیمانی رکن
26 Dec 2024 20:36
اپنے ایک بیان میں علی فیاض کا کہنا تھا کہ آج کی صیہونی جارحیت یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ رژیم اپنے کسی قول کی پابند نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے "الوفاء للمقاومہ" نامی دھڑے کے رکن "علی فیاض" نے کہا کہ اسرائیل نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے اس بات کی نشان دہی کی یہ رژیم کسی وعدے کی پاسداری نہیں کرتی۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ "درہ الحجیر" میں صیہونی فوج کا داخلہ ایک خطرناک امر ہے۔ یہ جارحیت قرارداد 1701 کے نفاذ اور جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے بننے والی کمیٹی کے اعتبار کے لئے خطرہ ہے۔ علی فیاض نے کہا کہ آج کی صیہونی جارحیت یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ رژیم اپنے کسی قول کی پابند نہیں۔ صیہونی رژیم اس طرح عمل کر رہی ہے جیسے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت و فوج اور متعلقہ افراد فوری طور پر اپنے موقف پر نظرثانی کریں۔ موجودہ میکانزم صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کو روکنے میں ناکام رہا، اس لئے اس عمل پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 1180670