QR CodeQR Code

ضلع کرم میں 80 روز سے راستے بند، معمولات متاثر، شہریوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

26 Dec 2024 18:35

ضلع کرم میں آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مقامی رہائشیوں کو دواؤں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاج میں شریک افراد نے حالات معمول پر لانے اور بند سڑکیں فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں 80 روز سے راستوں کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے، ابتر صورتحال کے خلاف پاراچنار میں شہریوں کا شدید سرد موسم میں پریس کلب کے باہر دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں پیش آنے والے واقعات پر ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا جاری ہے۔ ضلع کرم میں آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مقامی رہائشیوں کو دواؤں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاج میں شریک افراد نے حالات معمول پر لانے اور بند سڑکیں فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1180645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1180645/ضلع-کرم-میں-80-روز-سے-راستے-بند-معمولات-متاثر-شہریوں-کا-دھرنا-ساتویں-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com