فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، عطاء تارڑ
26 Dec 2024 18:30
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج سزا پانے والوں میں وہ بھی شامل ہے، جس نے کور کمانڈر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، جس نے وردی کی بے حرمتی کی تھی، جس نے اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں ملنی چاہئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج سزا پانے والوں میں وہ بھی شامل ہے، جس نے کور کمانڈر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، جس نے وردی کی بے حرمتی کی تھی، جس نے اہلکاروں پر تشدد کیا تھا، جس نے گیٹ توڑا تھا، جس نے ٹی وی توڑا تھا، یہ سب وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ملک دشمنوں کے خواب کو پورا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1180644