عوام کل پاراچنار کے حق میں نکالی جانیوالی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں، شیخ حسن جعفری
26 Dec 2024 17:54
ایک بیان میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ اگر ریاست چاہے تو گھنٹوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم اور امن و امان دوبارہ سے بحال کر سکتی ہے، ریاستی اداروں کا اس معاملے میں خاموش رہنا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہ کرنا ان کی نیت میں کھوٹ ظاہر کر رہا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد سکردو کے پیش امام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے بلتستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعہ روز پاراچنار کے مظلومین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔ ایک بیان میں شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ کل مورخہ 27 دسمبر 2024ء کو انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو سے یادگار شہداء تک نکالی جائے گی۔ علماء، اکابرین، سرکردہ گان، نوجوانان اور جوانان بلتستان شرعی زمہ داری سمجھتے ہوئے شرکت کریں اور بلتستان میں ایک منظم احتجاج ریکارڈ کرا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں۔
خبر کا کوڈ: 1180639