نون لیگ مضبوط حریف، گلگت بلتستان کا الیکشن ہمارے لیے ایک چیلنج ہے، امجد ایڈووکیٹ
26 Dec 2024 12:42
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ معاہدوں پر حکومتیں نہیں بنتیں، حکومت ملے نہ ملے ہم نے سیاست کرنی ہے، عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاق میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے لئے الیکشن میں جانا بہت بڑا چیلنج ہے، اس کے باوجود ہم الیکشن میں جائیں گے، مسلم لیگ نون مضبوط حریف ہے، اس سے مقابلہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، معاہدوں پر حکومتیں نہیں بنتیں، حکومت ملے نہ ملے ہم نے سیاست کرنی ہے، عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حوالے سے گلگت بلتستان کے حالات بہت ہی دگر گوں ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1180577