شہید السنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس کی نمائش، صیہونی ریاست امریکی کمپنی پر برہم
25 Dec 2024 13:03
امریکہ کی ’سٹاپ ایٹنی سیمیٹزم‘ نامی تنظیم نے امریکی کمپنی سے ان مصنوعات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور بعد میں کمپنی کی ویب سائٹ سے تصاویر ہٹا دی گئیں۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی تجارتی کمپنی وال مارٹ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے شہید رہنما یحییٰ السنوار کی تصویر والی ٹی شرٹس کی نمائش پر صہیونی ریاست نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکی کمپنی وال مارٹ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر السنوار شرٹ کی نمائش سے آباد کاروں میں شدید غصہ پھیل گیا۔ عبرانی اخبار معاریو نے بغیر کسی پابندی کے امریکی کمپنی کی ویب سائٹ پر السنوار ٹی شرٹس کی فروخت پر تنقید کی۔ امریکہ کی ’سٹاپ ایٹنی سیمیٹزم‘ نامی تنظیم نے امریکی کمپنی سے ان مصنوعات کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور بعد میں کمپنی کی ویب سائٹ سے تصاویر ہٹا دی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1180370