محنت، سچائی اور جمہوری اقدار کی پاسداری بانی پاکستان کی زندگی کے زریں اصول ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان
25 Dec 2024 11:56
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا یہ دن ہمارے لئے بحیثیت قوم، انفرادی اور اجتماعی طور پر خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا یہ دن ہمارے لئے بحیثیت قوم، انفرادی اور اجتماعی طور پر خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں ان کے افکار و سوچ کو تازہ کرنے اور اس نظریے کو بنیاد بناکر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں انگریز کے تسلط اور ہندو سامراج کی ریشہ دوانیوں کا شکار بننے والی مسلمان قوم کو قائد اعظم نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور اپنی جمہوری تگ و دو کے نتیجے میں ایک ایسی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنایا کہ جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی یا دیگر کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں حقوق و مواقع حاصل ہوں۔
خبر کا کوڈ: 1180344